اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کے دوران شادی کی تقریب، مقدمہ درج - DCKishtwar

جموں و کشمیر میں پہاڑی ضلع کشتواڑ میں شادی کی تقریب کا اہتمام کرنے کی پاداش میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

fir
لاک ڈائون کے دوران شادی کی تقریب، مقدمہ درج

By

Published : Apr 23, 2020, 8:19 PM IST

پہاڑی ضلع کشتواڑ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں ضلع مجسٹریٹ نے چیرجی نامی علاقے میں لمبردار کو معطل اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کے احکامات صادر کیے ہیں۔

کوروناوائرس وبا کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے ضلع کشتواڑ میں بھی لاک ڈاؤن نافذ ہے اور اس دوران سماجی، سیاسی اور مذہبی رسومات و تقریبات منعقد کرنے پر پابندی عائد ہے۔

نمائندے کے مطابق کشتواڑ کے ڈول چیرجی گاؤں میں شادی کی ایک تقریب منعقد ہونے کی اطلاع کے بعد ضلع مجسٹریٹ نے ایک ٹیم تحصیلدار کشتواڑ کی زیر نگرانی علاقہ میں بھیجی۔

ضلع مجسٹریٹ نے لمبردار کو معطل اور تحصیلدار کشتواڑ کو انکوایری آفیسر نامزد کرنے کے بعد فوری طور معاملے کی تحقیقات کا حکم جاری کیا ہے۔

اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر آفیس سے ایک پریس بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 19 اپریل کو چیرجی میں میں ایک شادی کی تقریب منعقد کی گئی ہے جو کہ قانون لاک ڈاؤن کے دوران غیر قانونی عمل ہے۔

بیان میں ضلع مجسٹریٹ نے کشتواڑ پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details