اردو

urdu

By

Published : Jan 14, 2021, 8:13 PM IST

ETV Bharat / state

ڈی ایف او کشتواڑ کا ناگسیینی دورہ

ڈی ایف او نے اپنے دورے کے موقع پر نئے قائم شدہ یونٹوں میں دیودار پودوں کی شجرکاری کی۔

Visited Nagseni
ناگسیینی دورہ

ڈویژنل فارسٹ آفیسر (ڈی ایف او) کشتواڑ ساگر سنگھ نے دو ناگسینی بلاک کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران ناگسینی رینج کے چیرول ایک اور چیرول دو میں جنگل سے متعلق مختلف سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

دورے کے موقع پر ڈی ایف او نے رینج آفیسر خالد عباس منشی کی سربراہی میں ٹیم کے ہمراہ 16 این، تا 12 اے / این اور 8 اے / این کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ناگسینی رینج میں شجر کاری بھی کی اور نرسری بھی لگائی۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ جنگلات کی جانب سے شجرکاری مہم کا آغاز

دورہ کے دوران نئے قائم شدہ یونٹوں میں بھی دیودار پودوں کی شجرکاری کی گئی اور موقعہ پر علاقہ میں تعینات ملازمین کو بھی سخت ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنگلات کو مزید بڑھانے پر لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے ساتھ جنگل کو مزید بچایا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details