اردو

urdu

کشتواڑ میں انتخابات کی تیاریاں زوروں پر

ریاست جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں کئی دنوں تک خراب حالات کے بعد انتظامیہ انتخابات کی تیاریوں میں جٹی ہوئی ہے۔

By

Published : Apr 16, 2019, 5:23 PM IST

Published : Apr 16, 2019, 5:23 PM IST

ETV Bharat / state

کشتواڑ میں انتخابات کی تیاریاں زوروں پر

kishtwar elctions

یاد رہے کہ ضلع کشتواڑ میں پچھلے ہفتے آر ایس ایس کارکن چندر کانت شرما اور ان کے ذاتی محافظ کو نامعلوم بندوق برداروں نے ہلاک کیا تھا جس کے بعد ضلع میں حالات بے حد کشیدہ ہوئے تھے اور انتظامیہ کی جانب سے کرفیو کا نفاذ عمل میں لایا گیا تھا۔

ضلع ترقیاتی کمشنر، کشتواڑ انگریز سنگھ رانا نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے ایک ہفتے سے ناسازگار حالات کے چلتے اور الیکشن نزدیک آنے کی وجہ سے ضلع میں کرفیو ہٹا دیا گیا ہے۔

کشیدہ حالات کے بعد ضلع کشتواڑ میں انتخابات کی تیاریاں زوروں پر

انہوں نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ’’انتخابی عملے کو بذریعہ طیارہ مڑواہ، واڑون پہنچایا گیا ہے اور واڑون میں 28 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں، جبکہ مزید عملے کو بھی روانہ کیا جا رہا ہے۔‘‘

رانا نے امید ظاہر کی کہ جمعرات کو ہونے والے انتخابات میں کشتواڑ کی عوام بڑھ چڑھ کر شرکت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ’’کشتواڑ میں حالات بہتر ہیں اور الیکشن پر امن طریقے پر منعقد ہونگے۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details