اردو

urdu

ETV Bharat / state

Employment Opportunities: روزگار کے بہتر موقع فراہم کرانے کے لیے آرمی کی جانب سے پروگرام - سلائی سنٹر اور مشروم کی کاشت ایک بڑا روزگار

مقامی لوگوں نے آرمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم لوگ اب اپنی محنت اور کوشش سے روزگار کما رہے ہیں۔ آرمی نے انجول، کیشوان، پکالن، وٹواڑا، سراواں علاقے میں مشروم کا بیج مفت تقسیم کیا تھا Army Providing Employment Opportunities، آرمی کی مدد سے ہم نے گذشتہ چھ ماہ سے لاکھوں روپے کے مشروم کشتواڑ کے بازاروں اور آرمی کیمپوں میں فروخت کیا۔

روزگار کے بہتر موقع فراہم کرانے کے لیے آرمی کی جانب سے پروگرام
روزگار کے بہتر موقع فراہم کرانے کے لیے آرمی کی جانب سے پروگرام

By

Published : Jan 17, 2022, 11:00 PM IST

کشتواڑ کے بلاک ٹھاکرائی کے سراواں گاؤں میں فوج کی جانب سے سلائی سنٹر اور مشروم کی کاشت سے متعلق ایک پروگرام منعقد کیا گیا Army Organized Employment Camp۔ آرمی کی جانب سے سراواں ہائی اسکول کے نزدیک بے روزگار پڑھی لکھی لڑکیوں کے لیے سلائی سنٹرز کھولا گیا تھا۔ سراواں کے لوگوں نے کمانڈنگ آفیسر سے مزید سنٹرز کھولنے کی درخواست کی۔

روزگار کے بہتر موقع فراہم کرانے کے لیے آرمی کی جانب سے پروگرام

لوگوں نے بتایا کہ آرمی کی جانب سے سلائی سنٹر کھلنے سے لڑکیوں کو روزگار کمانے کا موقعہ ملا اور اس سنٹر سے لڑکیاں خود کے ساتھ ساتھ دوسری لڑکیوں کو بھی روزگار فراہم کرا رہی ہیں۔

مقامی لوگوں نے آرمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم لوگ اب اپنی محنت اور کوشش سے روزگار کما رہے ہیں۔ آرمی نے انجول، کیشوان، پکالن، وٹواڑا، سراواں میں مشروم کا بیج مفت تقسیم کیا تھا، آرمی کی مدد سے ہم نے گذشتہ چھ ماہ سے لاکھوں روپے کے مشروم کشتواڑ کے بازاروں اور آرمی کیمپوں میں فروخت کیے ہیں۔

اس دوران سراواں کے سرپنچ شمس الدین نے کہا کہ انڈین آرمی علاقہ میں لوگوں کو مفت ادویات فراہم کراتے ہیں کاروبار کے لیے سلائی سنٹرز اور مشروم کی کھیتی باڑی کرواتے ہیں۔ جس سے علاقہ کے بے روزگار افراد خود محنت کرکے روزی روٹی کماسکیں۔

مزید پڑھیں:Heavy Snowfall Cut Off Far-Flung Villages: ہیلی کاپٹر کی سہولت پرکشتواڑ کے عوام انتظامیہ کے مشکور

کیمپ میں موجود سرپنچ نے لوگوں سے گزارش کی کہ وہ عسکریت پسندی کے خلاف علاقہ سرواں میں آرمی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، جس سے علاقہ میں امن بھائی چارہ کے ساتھ علاقہ ترقی کی جانب آگے بڑھےگا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details