بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) یووا مورچہ، کشتواڑ سے وابستہ کئی کارکنان نے دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر پہاڑی ضلع کشتواڑ کے ہڈیال چوک پر جشن منایا اور کئی مقامات پر ترنگا لہرایا۔
کشتواڑ: بی جے پی یووا مورچہ نے کشتواڑ میں ترنگا لہرایا - خصوصی آئینی حیثیت
جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں بھارتیہ جنتا پارٹی یووا مورچہ سے وابستہ کئی کارکنان نے دفعہ 370 کی منسوخی کی دوسری برسی کے موقع پر جشن منایا۔
کشتواڑ: بی جے پی یووا مورچہ نے کشتواڑ میں ترنگا لہرایا
جموں و کشمیر کے بیشتر اضلاع میں بی جے پی سے وابستہ کارکنان اور لیڈران نے 5 اگست کو جشن اور خوشیاں مناتے ہوئے کئی مقامات پر قومی پرچم لہرایا۔ وہیں دوسری جانب متعدد مقامی سیاسی تنظیموں نے 5 اگست 2019 کو لیے گئے فیصلوں کی مذمت کرتے ہوئے احتجاج درج کیا۔
- مزید پڑھیں: دفعہ 370کی منسوخی پر جموں کی خواتین کے تاثرات
واضح رہے کہ دو برس قبل 5 اگست 2019 کو مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کے علاوہ ریاست کو مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں - جموں و کشمیر اور لداخ - میں تقسیم کیا تھا۔