بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی سکریٹری طارق کین نے دچھن کے ہونجواڑ گاؤں کا دورہ کیا۔ کشتواڑ کے دور دراز علاقہ دچھن کے ہونجواڑ گاؤں میں گزشتہ رات دو بجے کے قریب بادل پھٹنے سے سات لوگوں کی موت ہوگئی اور درجنوں لوگ زخمی ہوئے۔
کین نے مزید کہا کہ اس خبر کو سنتے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی کشتواڑ کی پوری ٹیم سابقہ ایم ایل اے کشتواڑ سنیل کمار شرما کے ساتھ دچھن روانہ ہوئی اور تین دن تک مصیبت زدہ لوگوں کے ساتھ رہے۔
طارق کین نے مزید کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر رویندر رینا کو فون پر رابطہ کرکے پوری جانکاری دی گئی۔ رویندر رینا نے اسی وقت مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے فون پر رابطہ کرکے انھیں پوری جانکاری دی۔