نمائندے کے مطابق کشتواڑ قصبے میں بیت الخلاء نہ ہونے کے سبب مقامی دکانداروں اور راہگیروں خصوصاً خواتین و طلبا کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اس حوالے سے عوام کی گزارش کے بعد میونسپلٹی نے بیت الخلاء تعمیر تو کیے۔ تاہم ان کی صاف صفائی کے لیے نہ تو پانی کا انتظام ہے اور نہ ہی کسی شخص کو اس کی صفائی کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔
مقامی دکانداروں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ بیت الخلاء تعمیر ہونے کے باوجود ان کی مشکلات میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی کیونکہ ان کے بقول انہیں آج بھی حاجت بشری کے لیے کھلی جگہ میں ہی جانا پڑتا ہے۔