اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشتواڑ: عوام کی شکایت پر گاڑیوں کی چیکنگ - ناکہ بندی کر گاڑیوں کی چیکنگ

لوگوں کی شکایت پر پوچھال روٹ پر تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ اس دوران کرایہ زیادہ وصول کرنے پر ڈرائیورز کا چالان بھی کاٹا گیا۔ وہیں بہت سارے ڈرائیورز کو ہدایت دی گئی۔

کشتواڑ: عوام کی شکایت پر گاڑیوں کی چیکنگ
کشتواڑ: عوام کی شکایت پر گاڑیوں کی چیکنگ

By

Published : Jan 11, 2021, 10:15 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں عوام کی شکایت پر انسپکٹرز اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفس نے ناکہ بندی کر گاڑیوں کی چیکنگ کی۔

دراصل لوگوں کی شکایت پر پوچھال روٹ پر تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ اس دوران کرایہ زیادہ وصول کرنے پر ڈرائیوز کا چالان بھی کاٹا گیا۔ وہیں بہت سارے ڈرائیورز کو ہدایت دی گئی۔

کشتواڑ: عوام کی شکایت پر گاڑیوں کی چیکنگ

چیکنگ کے دوران لوگوں نے انسپکٹر سے مطالبہ کیا کہ 'کشتواڑ سے پوچھال پانچ کلو میٹر کی دوری پر ہے لیکن گاڑی والے اپنی مرضی کے مطابق کرایہ وصول کرتے ہیں۔ جس سے ہم لوگ پریشان ہیں۔ ہماری پریشانی کو دور کیا جائے۔'

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے

انسپکٹر نے یقین دلایا کہ 'آئندہ ڈرائیورز نے اگر کرایہ زیادہ وصول کیا تو اس کا پرمٹ رد کر دیا جائےگا جس سے دوبارہ اس طرح کی شکایت سامنے نہیں آئےگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details