دفاعی ترجمان لیفٹنٹ کولنیل دیویندر آنند کے مطابق آرمی یونٹ بندرکوٹ کو بذریعہ فون بشیر احمد گوجر نے مطلع کیا کہ 'وہ اور ان کی اہلیہ تین بچوں سمیت برف میں پھنسے ہوئے ہیں۔
کشتواڑ: جوانوں نے برف میں پھنسے گوجر بکروال خاندان کو راشن فراہم کرایا - جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کی اہم خبر
جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے ناگنسر رج سب ڈویزن کشتواڑ میں اونچے پہاڑ پر برف میں پھنسے گوجر بکروال خاندان کو آرمی جوان نے راشن فراہم کر کے ان کی جان بچائی۔
جوانوں نے برف میں پھنسے گوجر بکروال خاندان کو راشن فراہم کرایا
ان کے پاس کھانے کو کچھ نہیں ہے اور نہ ہی پالتو مویشیوں کے لیے چارہ موجود ہے۔ اس کے بعد آرمی نے ریسکیو پارٹی کو ان کی مدد کے لیے روانہ کیا۔
24 گھنٹوں کی کڑی مشقت کے بعد بارش اور برفباری کے دوران جوانوں نے گوجر بکروال خاندان تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کی اور ان تک راشن و دیگر ضرورت کا سامان پہنچایا۔ پھنسے خاندانوں نے آرمی نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا۔