اردو

urdu

By

Published : Apr 19, 2019, 5:33 PM IST

ETV Bharat / state

کشتواڑ: درختوں کے ساتھ لٹکتی بجلی تاریں

ریاست جموں کشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں محکمہ بجلی نے کھمبوں کے بجائے بجلی تاروں کو درختوں کے ساتھ باندھ رکھا ہے۔

Kishtwar

ضلع صدر مقام سے چند ہی کلو میٹر کے فاصلے پر بلاک ٹھاکرائی کی عوام محکمہ بجلی سے سخت نالاں ہے۔

مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پی ڈی ڈی نے علاقے میں بجلی ترسیلی لائنوں کو کھمبوں کے بجائے درختوں کے ساتھ باندھ رکھا ہے۔ جس سے مال مویشی ہی نہیں انسانی جانوں کو بھی ہر وقت خطرہ لاحق رہتا ہے۔

کشتواڑ کی عوام محکمہ پی ڈی ڈی سے نالاں

انہوں نے کہا کہ بجلی کی بوسیدہ تاریں گِر آنے کی وجہ سے انکے کئی مال مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔

انہوں نے محکمہ پی ڈی ڈی پر انکے علاقے کو جان بوجھ کر نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا۔

مقامی باشندوں کے مطابق انہوں نے اس ضمن میں کئی بار متعلقہ محکمہ اور انتظامیہ کو اس بارے میں با خبر کیا ’’مگر ابھی تک نہ ہی کھمبے نصب کئے گئے اور نہ ہی نئی تاریں لگوائی گئیں۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details