اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشتواڑ: ہڑتالی سیاست سے باز رہنے کی اپیل - غریب عوام

آل انڈیا ٹریڈ یونین، کانگریس (کشتواڑ یونٹ) کی جانب سے ضلع کشتواڑ میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

کشتواڑ: ہڑتالی سیاست سے باز رہنے کی اپیل
کشتواڑ: ہڑتالی سیاست سے باز رہنے کی اپیل

By

Published : Nov 3, 2021, 6:32 PM IST

پہاڑی ضلع کشتواڑ میں آل انڈیا ٹریڈ یونین، کانگریس کے ضلع صدر اشتیاق ملک نے یونین کے 101 برس مکمل ہونے پر یونین سے وابستہ سبھی اکائیوں کو مبارکباد پیش کی۔ اسی کے ساتھ انہوں نے سبھی ٹریڈ یونینز سے ہڑتالی سیاست سے گریز کرنے کی اپیل کی۔

کشتواڑ: ہڑتالی سیاست سے باز رہنے کی اپیل

انہوں نے کہا کہ ہڑتال کے سبب معیشت متاثر ہو جاتی ہے جس کا براہ راست اثر غریب عوام خصوصاً تاجروں پر پڑتا ہے۔

آل انڈیا ٹریڈ یونین، کانگریس کے ضلع صدر نے کہا کہ ایک صدی سے یونین غریب اور مظلوم عوام کی آواز بن کر ان کے حقوق کے لیے کام کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:کشتواڑ: سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش پر مختلف تقاریب کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ یونین سے وابستہ لیڈران نے انگریزوں کے خلاف لڑائی میں حصہ لے کر کامیابی حاصل کی۔ وہیں، آج کے دور میں بھی یونین عوام کی بہبودی کے لیے سرگرم عمل ہے۔

انہوں نے دیگر سماجی و تاجر انجمنوں سے مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرنے کی اپیل کرتے ہوئے ہڑتال کی کال دینے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details