اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشتواڑ: کئی ماہ بعد بارش سے عوام میں مسرت

پہاڑی ضلع کشتواڑ میں کئی مہینوں کے بعد باران رحمت سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

کشتواڑ: کئی ماہ بعد بارش سے عوام کے چہرے کھل اٹھے
کشتواڑ: کئی ماہ بعد بارش سے عوام کے چہرے کھل اٹھے

By

Published : Oct 31, 2020, 3:14 PM IST

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں قریب چھ مہینوں کے بعد ہوئی بارش سے لوگوں نے راحت کی سانس لی۔

کشتواڑ: کئی ماہ بعد بارش سے عوام کے چہرے کھل اٹھے

امسال پہاڑی ضلع میں وقت پر بارش نہ ہونے کے سبب فصلوں کا کافی نقصان پہنچا تھا، وہیں مال مویشی پالنے والے افراد کو بھی مویشیوں کے لیے چارہ اکٹھا کرنے میں بھی کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

سال کے اس موسم میں بارش سے نہ صرف عوام خوش ہے بلکہ درجہ حرارت میں بھی گراوٹ درج کی گئی۔ وہیں رواں برس وقت پر بارش نہ ہونے کے سبب جنگلات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

دریں اثناء کشتواڑ کی عوام نے انتظامیہ سے بارش کے نہ ہونے کے سبب کسانوں اور پشو پالن سے جڑے افراد کو ہوئے نقصان کے پیش نظر معاونت کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details