اردو

urdu

ETV Bharat / state

Traffic Police Kishtwar:ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کاروائی - کشتواڑ کے بندرابن میں ٹرافک کی خلاف ورزی

ٹرافک پولیس کے ایس او سب انسپکٹر محمد یعقوب وانی نے بتایا کہ کشتواڑ سنتھن قومی شاہراہ پر ڈرائیور طبقہ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے ہیں ان کو موقع پر ہی چالان کے ساتھ ساتھ ہدایات بھی دی گئی کہ قانون کی پاسداری کریں۔کشتواڑ میں آج ٹریفک پولیس نے سنتھن قومی شاہراہ پر ناکہ لگایا گیا۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کاروائی
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کاروائی

By

Published : Aug 1, 2023, 10:50 AM IST

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کاروائی

کشتواڑ کے بندرابن قومی شاہراہ سنتھن ، چھاترو ، ٹھاکراءی ،انجول ،کیشوان پکالن جانے والی سڑک پر محکمہ ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر محمد یعقوب وانی نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر سخت کاروائی کرتے ہوئے تین سو سے زائد چالان کاٹے۔ ٹریفک پولیس کے ایس او سب انسپکٹر محمد یعقوب وانی نے بتایا کہ کشتواڑ سنتھن قومی شاہراہ پر ڈرائیور طبقہ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے ہیں ان کو موقع پر ہی چالان کے ساتھ ساتھ ہدیات بھی دی گئی کہ قانون کی پاسداری کریں۔

کشتواڑ میں آج ٹریفک پولیس نے سنتھن قومی شاہراہ پر ناکہ لگایا۔ گاڑیوں میں سواریوں نے بھی شکایت کی کہ گاڑی چلانے والے اپنی من مرضی سے کرایا وصول کرتے ہیں۔ جس سے لوگوں کو گاڑیوں کا سفر کرنے میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس حوالے سے ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کوئی بھی شکایت ہمارے پاس درج نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:Narco Militancy Case ایس آئی اے کی جانب سے پونچھ میں تیسرے روز بھی چھاپہ مار کارروائی

اس طرح کی شکایت ہمارے پاس موصول ہوتی ہے تو گاڑی چالک کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ آخر میں انہوں نے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے، کہ بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل نہ چلائیں اور بنا کاغذات کی گاڑی سڑک پر بالکل نہ چلائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details