اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشتواڑ: کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 700 بیڈ مختص - lockdown

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور کسی بھی امکانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کشتواڑ میں بھی ہنگامی بنیادوں پر عارضی اسپتال قائم کیے جا رہے ہیں۔

kishtwar
کشتواڑ: کوروناوائرس سے نمٹنے کے لیے 700بیڈ مختص

By

Published : Apr 13, 2020, 6:42 PM IST

مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں پہاڑی ضلع کشتواڑ کے ڈپٹی کمشنر راجندر سنگھ تارا نے چھاترو علاقے کا دورہ کرکے وہاں انتظامات کا جائزہ لیا۔

کشتواڑ: کوروناوائرس سے نمٹنے کے لیے 700بیڈ مختص

اس ضمن میں ڈی سی آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ضلع بھر میں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 700بیڈ قائم کیے گئے ہیں۔

چھاترو بلاک کے دورے کے دوران انہوں نے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر چھاترو اور دیگر عملے کو کووڈ19کے لیے کسی بھی امکانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے اور عوام الناس میں کوروناوائرس سے متعلق جانکاری دینے کی صلاح دی۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کے بیشتر اضلاع میں کوروناوائرس سے نمٹنے اور کسی بھی صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے مختلف سرکاری عمارتوں کو عارضی اسپتال کے طور استعمال کیا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details