کیرل میں ان دنوں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں۔ انتخابات میں روبوٹ کا سہارا لیا جارہا ہے، کوچی شہر کے تریکاکرا منسپلٹی علاقے میں انتخابات کے دوران پولنگ بوتھس پر وٹررز کی رہنمائی کے لیے روبوٹ تعینات کیا گیا ہے۔
ضلع ایرنا کولم کے انتظامیہ نے پولنگ بوتھ پر سایا بوٹ کے نام سے ایک روبوٹ تعینات کیا ہے، جس کا کام لوگوں کی جسمانی حرارت کو ماپنا ہے اور سینی ٹائیزیشن اور ان کی رہنمائی کرنا ہے۔
اس دوران اگر کسی رائے دہندگان کا جسمانی حرارت نارمل سے زیادہ ہے، اس وقت روبوٹ اونچی آواز میں ایک سائرن بجائے گا، جس سے پولنگ افسر کو اطلاع ملی گی، اس کے ساتھ روبوٹ لوگوں کو ماسک پہننے کی بھی حدایت دے گا۔