اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیرالہ: سیاسی جماعتوں کے عوامی اجتماعات کو روکنے کے لیے عرضی - جان نمپیلی جونیئر

کیرالہ ہائی کورٹ میں پیر کے روز سیاسی جماعتوں کے ذریعہ بڑے عوامی اجتماعات کو روکنے کے لیے عرضی دائر کی گئی ہے۔

کیرلا: سیاسی جماعتوں کے ذریعہ عوامی اجتماعات کو روکنے کے لیے عرضی دائر
کیرلا: سیاسی جماعتوں کے ذریعہ عوامی اجتماعات کو روکنے کے لیے عرضی دائر

By

Published : Jul 14, 2020, 12:14 PM IST

کووڈ ۔19 کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والی سیاسی جماعتوں کے ذریعہ بڑے بڑے عوامی اجتماعات کو روکنے کی عدالت سے استدعا کی گئی۔

دو دیگر وکلاء کے ساتھ ، کیرالہ ہائی کورٹ میں پریکٹس کرنے والے وکیل جان نمپیلی جونیئر کے ذریعہ یہ عرضی دائر کی گئی ہے۔

درخواست گزار کی سب سے اہم گزارش عوامی احتجاج پر پابندی لگانے سے متعلق ہے۔ سیاسی جماعتوں کے زیر اہتمام بڑے اجتماعات کووڈ۔19 پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

درخواست گزاروں کے مطابق، 'کیرالہ میں سیاسی جماعتیں اور ان سے وابستہ تنظیمیں رہنما ہدایات کو فراموش کرتے ہوئے ریاست بھر میں بڑے عوامی مظاہرے اور اجتماعات کر رہی ہیں۔ اور یہ ایک سنگین لاپرواہی ہے اور اس طرح کے پروگرامز مسلسل جاری ہیں۔ اس سے کورونا کے معاملات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے اور اس طرح کی لاپرواہی کا نتیجہ بہت برا ہوگا۔''

عدالت سے التجا طلب کی گئی ہے کہ کووڈ ۔19 کے ضوابط کے مرحلے کے دوران ریاست میں سیاسی جماعتوں کی طرف سے احتجاج یا سرگرمیوں کے نام پر بڑے پیمانے پر عوامی اجتماع کوغیر آئینی اور غیر قانونی قرقر دیا دینے کا اعلان کیا جائے ۔

عدالت سے یہ التجا بھی طلب کی گئی ہے کہ وہ سیاسی جماعتوں کو ہدایت کریں کہ وہ کورونا وائرس کے دوران بڑے عوامی اجتماعات کے ساتھ کسی بھی قسم کی سیاسی یا سماجی سرگرمیاں کرنے سے باز رہیں۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق، کیرالہ میں مجموعی طور پر 7،873 کووڈ۔ 19 معاملات ہیں جن میں 3747 اکٹیوں کیسز ، 4،095 افراد صحٹیاب ہوئے ہیں اور 31 امواتشامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details