کوچی: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ کیرالہ کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی کے استقبال کے لیے کوچی ہوائی اڈے پر موجود نہیں ہوں گے کیونکہ یہاں وزیر اعظم کے لیے کوئی سرکاری پروگرام نہیں ہے۔ گورنر عارف محمد خان نے میڈیا کو بتایا کہ اگر سرکاری پروگرام ہوتے تو وہ واپس ٹھہر جاتے، چونکہ کوچی میں کوئی سرکاری پروگرام نہیں ہے۔ وزیر اعظم مودی شام 5.30 بجے شہر پہنچنے والے ہیں۔ وہ ریاست کے تجارتی دارالحکومت میں 1.8 کلومیٹر طویل روڈ شو میں حصہ لیں گے۔
کیرالہ کے گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی شام 6 بجے ریاست کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے نوجوانوں کے ایک اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اس موقعے پر حال ہی میں بی جے پی میں شامل ہونے والے انیل انٹونی بھی موجود ہوں گے۔ یہ پہلا موقع ہے جب انیل انٹونی بی جے پی کے کسی جلسے میں شامل ہوں گے۔ غورطلب ہے کہ انیل انٹونی بھارت کے سابق وزیر دفاع اے کے انٹونی کے بیٹے ہیں۔ میٹنگ کے بعد شام 7.45 بجے وزیر اعظم مختلف گرجا گھروں کے فادرز اور دیگر سربراہوں سے ملاقات کریں گے اور پھر کوچی کے ایک عالیشان نجی ہوٹل میں دن کے لئے قیام کریں گے۔