اردو

urdu

ETV Bharat / state

سونا اسمگلنگ معاملے میں این آئی اے نے کے ٹی جلیل سے پوچھ گچھ کی - KERALA GOLD SMUGGLING CASE

سفارتخانے کے لئے بیگ کے ذریعے سامان کا وزن 4478 کلوگرام تھا۔ وزیر نے اس میں مذہبی کتابوں کا دعویٰ کیا تھا۔ حریف پارٹیوں کی جماعتیں بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس نے جلیل پر الزام لگایا ہے کہ بیگ میں سونا تھا اور وزیر تفتیشی ایجنسیوں کو گمراہ کررہے ہیں۔

سونے کی اسمگلنگ کے معاملے میں این آئی اے نے کے ٹی جلیل سے پوچھ گچھ کی
سونے کی اسمگلنگ کے معاملے میں این آئی اے نے کے ٹی جلیل سے پوچھ گچھ کی

By

Published : Sep 17, 2020, 7:30 PM IST

قومی تفتیش ایجنسی (این آئی اے) نے جمعرات کے روز کیرالہ میں سونے کی اسمگلنگ معاملے میں ریاست کے اعلیٰ تعلیم کے وزیر کے ٹی جلیل سے پوچھ گچھ شروع کی۔
ایجنسی نے صبح چھ بجے وزیر کے دفتر میں پوچھ گچھ شروع کی۔
اس سے قبل انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بھی اس معاملے میں وزیر سے پوچھ گچھ کی ہے۔ تفتیش کا اہم مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے قونصل خانے کے نام سے بھیجے گئے سامان میں کیا تھا۔ یہ سامان بیگ کے ذریعے 4 مارچ کو سفارتخانے کے پتہ پر آیا تھا۔
پروٹوکول آفیسر کے مطابق گذشتہ دو روز کے دوران سفارتخانہ کے لئے کسی بھی قسم کے سامان کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ این آئی اے نے جلیل سے ان کے اکاؤنٹ سمیت متعدد دستاویزات مانگے تھے۔ اس کے بعد ہی ان سے پوچھ گچھ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
سفارتخانے کے لئے بیگ کے ذریعے سامان کا وزن 4478 کلوگرام تھا۔ وزیر نے اس میں مذہبی کتابوں کا دعویٰ کیا تھا۔ حریف پارٹیوں کی جماعتیں بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس نے جلیل پر الزام لگایا ہے کہ بیگ میں سونا تھا اور وزیر تفتیشی ایجنسیوں کو گمراہ کررہے ہیں۔
کوچی میں این آئی اے کے دفتر کے سامنے پولیس کی ایک بڑی تعداد کو تعینات کیا گیا ہے اور سیکیورٹی انتظامات بھی سخت کردیئے گئے ہیں۔
اس درمیان حریف پارٹیوں کی جماعتوں نے بڑے پیمانہ پر احتجاج و مظاہرہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پر سنگین جرم میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details