اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایم سیواسنکر سے این آئی اے کی پوچھ گچھ

سونے کی اسمگلنگ میں ملوث سینئر آئی اے ایس افسر سیواسنکر کو کیرل کےوزیراعلیٰ پنارائی وجین کے پرنسپل سیکرٹری کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

ایم سیواسنکر سے این آئی اے کی پوچھ گچھ
ایم سیواسنکر سے این آئی اے کی پوچھ گچھ

By

Published : Jul 23, 2020, 9:35 PM IST

قومی تفتیشی ایجنسی کیرل سونے کی اسمگلنگ کیس سے متعلق سینئر آئی اے ایس افسر ایم سیواسنکر سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔ سفارتی سامان کے ذریعہ سونے کی اسمگلنگ کی کوشش سے متعلق، الزامات کے منظر عام پر آنے کے بعد انھیں تمام عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے، اس معاملے کی ملزم خاتون سے ان کے روابط بتائے گئے۔

سونے کی اسمگلنگ کیس سے متعلق نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کے عہدیداروں کی معطل سینئر آئی اے ایس افسر ایم سیواسنکر سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

سیواسنکر کو آج شام تحقیقات ایجنسی نے نوٹس پیش کیا اور اس کے فوری بعد، آئی ٹی کے سابق سکریٹری کو پیرورکاڈا پولیس کلب میں پیش کیا گیا۔ سونے کی اسمگلنگ کیس کے کچھ ملزموں سے ان کے قریبی تعلقات منظر عام پر آنے کے بعد، سیواسنکر کو وزیراعلیٰ پنارائی وجین پرنسپل سیکرٹری کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ اوربعد میں آئی ٹی سکریٹری کے عہدے سے بھی معطل کیا گیا۔

اس کیس کے ملزم سریت کے بیان کے مطابق، شیواسنکر نے سونے کی اسمگلنگ کیس میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ سینئر بیوروکریٹ سے کسٹم افسران نے پوچھ گچھ کی تھی، جس کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مقامی لوگوں پر ذہنی تناو دینے کی شکایت

ABOUT THE AUTHOR

...view details