اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیرالہ: مسلم تعلیمی ادرارے میں نقاب پر پابندی

ایک مسلم تعلیمی ادارے نے کیرالہ میں طلبا ت کے چہرہ ڈھکنے پر پابندی عائد کرنے کی ہدایات جاری کی ہے۔

By

Published : May 3, 2019, 12:50 PM IST

مسلم تعلیمی ادراروں میں نقاب پر پابندی

کوزی کوڈ میں مقیم مسلم ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت کیرالہ کے مختلف علاقوں میں چلنے والے تعلیمی اداروں میں چہرے کو ڈھکنے سے منع کیا گیا ہے۔

مسلم ایجوکیشن سوسائٹی (ایم ای ایس ) نے ہدایات جاری کی ہیں کہ اُن کی سوسائٹی کے تحت آنے والے تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور طلبا کو چہرہ ڈھکنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مسلم تعلیمی ادراروں میں نقاب پر پابندی
تنظیم کا کہنا ہے ' چہرے کو ڈھکنا مذہب کا حصہ نہیں بلکہ ایک فیشن ٹرینڈ ہے'۔

ایم ای ایس کے صدر پی کے فضل غفور نے آئندہ تعلیمی سال سے اس حکمنامے کو نافذ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

اُن کے اس فیصلے کی قدامت پرست مسلمانو ن کی جانب سے سخت مُخالفت کی جارہی ہے، تاہم وہ اپنے فیصلے پر قائم ہیں اور اداروں کے اعلیٰ حکام اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے کہ کوئی نقاب میں تعلیمی ادارے میں نہ آئے۔

فضل غفور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ کے مطابق کسی بھی ادارے یا تنظیم کو ایک ڈریس کوڈ چُننے کا حق ہے۔اور اس حکمنامے پر عمل کرتے ہو ئے ہم اپنے اداروں میں چہرے کو ڈھکنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details