اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیرالہ میں کورونا فعال کیسز 72 ہزار سے زائد - صحتیاب ہونے اور فعال معاملے درج ہوئے ہیں

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیرالہ میں کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے انفیکشن کے نئے معاملوں کے مقابلے میں صحتیاب ہونے والے معاملوں میں کمی کی وجہ سے فعال معاملوں کی تعداد 72،000 سے زیادہ ہوگئی۔

کیرالہ میں کورونا فعال کیسز 72 ہزار سے زائد
کیرالہ میں کورونا فعال کیسز 72 ہزار سے زائد

By

Published : Jan 23, 2021, 10:58 PM IST

کیرالہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پورے ملک میں سب سے زیادہ نئے معاملے، صحتیاب ہونے اور فعال معاملے درج ہوئے ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریاست میں انفیکشن کے 6،960 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8،84،243 ہوگئی اور 5،283 افراد کی صحتیاب ہونے کی وجہ سے اس وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 8،08،377 ہوگئی۔

اسی عرصے میں مزید 23 افراد کی ہلاک ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3،588 ہوگئی ہے۔

اس مدت کے دوران ریاست میں سرگرم معاملوں کی تعداد بڑھ کر 1،654 ہوگئی اور 72،051 تک پہنچ گئی۔ تمام سرگرم مریضوں کا علاج مختلف اسپتالوں اور کووڈ 19 مراکز میں کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے فعال معاملوں میں کیرلہ نے اب مہاراشٹر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور وہ پورے ملک میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔

کورونا وائرس کے انفیکشن کے معاملے میں کیرالہ، تمل ناڈو کو پیچھے چھوڑ کر چوتھی پوزیشن پر آگیا ہے۔

یہ بھیہ پڑھیں: کیرالہ: کورونا کے فعال معاملات 57 ہزار سے متجاوز

ABOUT THE AUTHOR

...view details