ریاست کیرالا کے ضلع کنور کے تھالسیری میں 13 سالہ کمسن بچی سوجیتا ستیش116 مختلف زبانوں میں گانا گانے کی ماہر ہیں۔
کم سن بچی کا 102زبانوں میں گاناگانا کاورلڈ ریکارڈ سوجیتا نے دو بار چھ گھنٹوں میں 102 زبانوں میں گانا گانے کا ورلڈ ریکارڈ درج کیا ہے۔
سوجیتا دبئی انڈین ہائی اسکول میں نویں جماعت کی طالبہ ہیں۔
13 سالہ سوجیتا نے پہلی بار چاپانی زبان میں گانا گا کر اپنی آواز سے لوگوں کو مسحور کردیا تھا۔
ڈاکٹر ستیش اور سنیتا ایلیم کی بیٹی سوجیتا گانا گانے کی شوقین تو تھی ہی لیلکن مختلف زبانوں کی طرف رغبت ہونے کی وجہ سے انہیں اپنے اس ہنر کو نکھارنے کا موقع ملا۔
سوجیتا نے دو برس پہلے دبئی کے انڈین کونسلیٹ ہال میں میوزک بیونڈ باؤنڈریس میں دنیا کی مختلف زبانوں میں گانا گاکر لوگوں کو حیرت ہی نہیں بلکہ ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کیا۔
انہوں نے تقریبا 26 بھارتی زبانوں اور 76 غیر ملکی زبانوں میں گانا گایا تھا۔
اپنی میوزک البم کے ذریعہ انہوں نے پانچ لاکھ روپے جمع کیے تھے ۔انہوں نےاس رقم کو کیرالا میں گزشتہ برس آئے سیلاب کے متاثرین کی مدد کرنے کے لیے وزیراعلی ریلیف فنڈ کو دے دیا تھا۔
13 سالہ سوجیتا کو وزیراعظم نریندر مودی کے ایک پروگرام میں گانے کا موقع ملا تھا، جسے وہ اپنی زندگی کے بہترین دنوں میں شامل کرتی ہیں۔
سوجیتا نے تین برس کی عمر سے ہی موسیقی کی تعلیم حاصل کرنی شروع کردی تھی اور وہ ابھی بھی اپنے اس شوق کو پورا کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔