اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیرالا ہائی کورٹ نے لکشدیپ ایڈمنسٹریٹر کے متنازع احکامات پر روک لگادی - لکشدیپ حکومت کے متنازعہ احکامات پر روک لگادی

لکشدیپ ایڈمنسٹریٹر کی متنازعہ نئی اصلاحات پر ہائیکورٹ نے پھٹکار لگاتے ہوئے سرزنش کی۔

کیرالا ہائیکورٹ نے لکشدیپ حکومت کے متنازعہ احکامات پر روک لگادی
کیرالا ہائیکورٹ نے لکشدیپ حکومت کے متنازعہ احکامات پر روک لگادی

By

Published : Jun 22, 2021, 8:02 PM IST

لکشدیپ ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے دو متنازعہ احکامات پر آج کیرالا ہائیکورٹ نے روک لگادی۔ ہائی کورٹ نے ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے ڈائری فارم بند کرنے اور بچوں کے لنچ سے گوشت کو ختم کرنے کے متنازعہ احکامات پر روک لگادی۔

یہ بھی پڑھیں:ایڈمنسٹریٹر پرفل پٹیل کے اقدامات سے لکشدیپ کے مستقبل پر سوالیہ نشان

عدالت نے اپنے فیصلہ میں کہا کہ ’کسی کے غذا میں تبدیلی کرنا ٹھیک نہیں ہے جبکہ لوگ برسوں سے اس کے عادی ہیں‘۔ عدالت نے سوال کیا کہ ’ایسے احکامات کونسی عقلمندی ہے؟

گذشتہ مئی میں لکشدیپ کے ایڈمنسٹریٹر پرفول کے پٹیل نے جزیرہ میں جانوروں کو نیلا کرنے، گائے کے گوشت پر پابندی عائد کردی اور بچوں کے لنچ سے گوشت کو ختم کرنے سے متعلق احکامات جاری کئے تھے۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نے کاوارٹی کے وکیل اجمل احمد کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی جس میں یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ ایڈمنسٹریٹر کے جانب سے جاری متنازعہ احکامات بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت نے اس معاملے میں لکشدیپ حکومت سے وضاحت طلب کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details