کیرالہ میں ایک آئی اے ایس افسر انوپم مشرا 10 دن پہلے سنگا پور سے واپس لوٹے تھے جس کے بعد انہیں گھرمیں قرنطینہ میں رہنے کا حکم دیا گیا تھا۔ لیکن 10 دن ہوئے تھے کہ وہ اپنے بھائی سے ملنے بینگلور کے سفر پر نکل پڑے۔ اب کیرالہ انتظامیہ نے ان سے جواب مانگا ہے۔
آئی اے ایس افسر انوپم مشرا کیرالہ کے کولم میں سب کلیکٹر کے عہدے پر فائز ہیں اور وہ سنگاپور سے مارچ کو واپس بھارت لوٹے تھے۔
کیرالہکے ضلع کولم کے کلکٹر بی عبد النصیر نے کہا کہ اترپردیش کے رہنے والے آئی اے ایس افسر انوپم مشرا شادی کی چھٹی پر تھے اور انہوں نے ملائیشیا اور سنگا پور جانے کی اجازت بھی لی ہوئی تھی'۔