اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیرالا: ساحل پر کِشتی پلٹنے سے 4 ماہی گیر ہلاک، 12 زخمی - کیرالا میں کشتی حادثہ

ریاست کیرالا کے اوچیرہ ساحل پر تیز لہروں کی وجہ سے ایک کشتی پلٹ گئی جس میں چار ماہی گیر ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔

boat sinks off
boat sinks off

By

Published : Sep 2, 2021, 7:26 PM IST

مرنے والے ماہی گیروں کی شناخت سنیل ڈاتھ، سدیون، تھینکاپن اور سری کمار کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ 'اومکار' نامی کشتی کو یہ حادثہ صبح ساڑھے دس بجے پیش آیا۔ یہ جگہ آزکل فشنگ ہاربر سے تقریباً 10 ناٹیکل میل دور واقع ہے۔

تمام زخمیوں کو کلیامکلم، کروناگپلی، اوچیرہ اور الاپوزہ کے مختلف ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ سب ماہی گیری کے بعد واپس آرہے تھے۔

دریں اثناء ماہی گیروں نے الزام لگایا کہ ساحلی پولیس کی بروقت مدد نہ کرنے کی وجہ سے ان کے ساتھیوں کی موت ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details