کہتے ہیں اگر کسی چیز کو دل سے چاہو تو پوری کائنات اسے تم سے ملانے کی کوشش میں لگ جاتی ہے۔ جی ہاں ایسا ہی ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔
لگ بھگ 36 برس سے علیحدہ رہ رہے 80 سال سے زائد عمر کے جوڑے کو اپنے آبائی گھر تھرسور کے ایک 'اولڈ ایج ہوم' میں دوبارہ ملایا گیا۔
بزرگ جوڑے کی 36 برس بعد ملاقات، آواز بنی پہچان دونوں نے نظریں کمزور ہونے کے باوجود فوری طور پر ایک دوسرے کو پہچان لیا۔
دراصل پورا معاملہ یہ ہے کہ 'سیدو اور سبھادرا، جن کی 65 برس قبل شادی ہوئی تھی اور شادی کے 30 ویں سال میں سیدو ملازمت کی تلاش میں شمالی بھارت روانہ ہو گیا۔
جس کے بعد ایک ان دونوں کا ایک دوسرے سے رابطہ ختم ہو گیا تھا۔
سبھادرا کی سابقہ شادی سے دو بچے تھے لیکن کچھ برس قبل ہی دونوں کا انتقال ہو گیا۔اس کے بعد اس بوڑھی عورت کے لئے زندگی مشکل ہو گئی تو وہ 'کوڈنگلور' کے ایک مندر میں رہنے لگی۔ لیکن بیماری کی وجہ سے پولیس اسے وہاں سے ہسپتال لے گئی۔ جہاں علاج کے بعد انہیں 'اولڈ ایج ہوم' "ویلچم" لایا گیا۔ جہاں سبھادرا کی ملاقات سیدو سے ہوئی۔
سیدو بڑھاپے کی حالت میں پہلے سے ہی 'اولڈ ایج ہوم' میں موجود تھا۔
اتنے دنوں کے بعد بھی سبھادرا نے آواز سے اپنے شوہر کو پہچان لیا۔
دونوں بہت خوش ہیں اور انہوں نے اپنی باقی زندگی ایک ساتھ بڑھاپے میں گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔