ریاست کیرالہ میں شری چترا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے تقریباً 30 ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف و دیگر عملہ کو ان کے گھروں میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
اصل میں ان ڈاکٹرز میں سے ایک ڈاکٹر بیرون ملک سے واپس آیا تھا جس کے بعد اس کا ٹیسٹ کیا گیا تو نتیجہ پازیٹیو آیا۔
کووڈ 19 کے مدنظر 25 ڈاکٹر زیر نگرانی واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے کل کیسز 112 تک پہنچ گئے ہیں جبکہ 13 لوگ اس وائرس سے نجات پا گئے ہیں اور تاحال دو افراد کی موت ہو چکی ہے۔
گذشتہ رات جے پور میں کورونا وائرس سے متاثر چار مویضوں میں سے تین مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔
وہیں کیرلا حکومت کی جانب سے یہ کہا گیا ہے کہ جو گذشتہ 28 دنوں میں جو بھی شخص بیرون ملک سے کیرلا آیا ہے وہ ضلع انتظامیہ سے رابطہ کرے اس کے ساتھ ہی انتظامیہ کی جانب سے ٹول فری نمبر بھی جاری کیے گئے ہیں، تاکہ لوگ انتظامیہ سے رابطہ قائم کر سکیں، یہ نمبر ہیں 1077 اور 1056۔
کورونا وائرس سے اب تک 6518 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد اس سے متاثر ہیں۔