اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیرالہ میں کورونا کے فعال معاملات 70000 کو عبور کر گئے

کیرالہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) انفیکشن کے نئے معاملے کے مقابلے میں صحتمند ہونے والے معاملے میں گراوٹ ہونے کی وجہ سے منگل کے روز فعال معاملات کی تعداد 70،000 سے زیادہ ہوگئی ہے-

Corona's active cases in Kerala crossed 70,000
کیرالہ میں کورونا کے فعال معاملات 70000 کو عبور کر گئے

By

Published : Jan 20, 2021, 4:42 AM IST

کیرالہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران درج نئے کیسز اور فعال معاملات کی تعداد پورے ملک میں سب سے زیادہ ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریاست میں انفیکشن کے 6،186 نئے معاملات کی آمد کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8،57،381 ہو گئی اور 4،296 افراد کی صحت مند ہونے سے اس وائرس سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 7،83،393 ہوگئی۔ اسی عرصے میں مزید 26 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ، اموات کی تعداد بڑھ کر 3،507 ہوگئی ہے۔

اس مدت کے دوران ، ریاست میں فعال معاملات کی تعداد مزید 1،864 بڑھ کر 70،262 ہوگئی۔ تمام فعال مریضوں کا علاج مختلف اسپتالوں اور کووڈ 19 مراکز میں کیا جارہا ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ کورونا وائرس کے فعال معاملات میں ، کیرالہ نے اب مہاراشٹر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور وہ پورے ملک میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ کورونا وائرس کے انفیکشن کے معاملے میں ، کیرل تمل ناڈو کو پیچھے چھوڑ کر چوتھی پوزیشن پر آگیا ہے۔


یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details