کوٹائم میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ہم نے تجربہ کار نوجوانوں کو پارٹی سے جوڑا ہے۔ ہم نے کانگریس کا انقلاب پیدا کیا ہے۔ ہم نے تجربہ کار لوگوں کو برقرار رکھتے ہوئے بہت سارے نوجوانوں کو اس سسٹم میں شامل کیا ہے۔ یو ڈی ایف سے منتخب ہونے والے اراکین اسمبلی کی ذہنیت، توانائی اور خیالات مختلف ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "ہم یہی کچھ کرنا چاہتے ہیں کیرالہ کے ساتھ۔ ہم آپ کے ساتھ اپنی تنظیم بنانا چاہتے ہیں۔ ہم اپنی تنظیم اور کیرالہ کے لوگوں کے مابین لائن کو توڑنا چاہتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ آپ کی آواز ہمارے نظام میں آئے۔''
کیرالہ میں چھ اپریل سے شروع ہونے والے اسمبلی انتخابات کو لے کر راہل گاندھی انتخابی تشہیر زور شور سے کر رہے ہیں۔