قابل ذکر ہے کہ وزیراعلیٰ، وزراء اور اراکین اسمبلی سے ملنے کے لیے افسران، سیاسی پارٹی کے عہدیدار اور عوام اسمبلی میں آتے رہتے ہیں۔
سیکڑوں لوگ ہر دن اسمبلی احاطے میں آتے ہیں جس سے کووڈ-19 کے کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اسمبلی اسپیکر آر سیلوم نے جمعہ کے روز اسمبلی احاطے میں عوام کے داخل ہونے پر پابندی لگانے کے لیے افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔
اس میٹنگ میں اسمبلی کے سکریٹری مُنیسامی، اطلاع و اشتہار محکمہ کے ڈائریکٹر ونے راج، محکمہ تمیعرات عامہ (پی ڈبلیو ڈی) کے چیف انجینیئر ستیہ مورتی اور سینیئر پولیس افسران نے حصہ لیا۔
اس دوران فیصلہ کیا گیا کہ ملاقاتیوں کے داخلے کے رجسٹریشن کیا جائے اور انھیں وقت دیا جائے۔ متعلقہ وزیر اور رکن اسمبلی کے استعمال نہ ہونے پر عوام کو اسمبلی احاطے کے اندر جانے کی اجازت نہ دی جائے۔
سی سی ٹی وی کیمرے لگوائیں اور محض وزراء اور افسران کی گاڑیوں کو اسمبلی احاطے میں جانے کی اجازت دی جائے۔