کیرالہ کے کانہانگڑ کے قریب پناتھر-سلیہ شاہراہ پر شادی کی تقریب کے لئے جانے والی ایک بس اتوار کے روز گھاٹ سیکشن میں ایک مکان کے اوپر گرنے سے سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
کیرالہ میں بس الٹنے سے 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی - کیرالہ کانہانگڑ
پولیس نے بتایا کہ کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کے وقت بس میں تقریباً 70 افراد سوار تھے۔
کیرالہ میں بس الٹنے سے 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی
پولیس نے بتایا کہ کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کے وقت بس میں تقریباً 70 افراد سوار تھے۔
حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں دو بچے اور دو خواتین بھی شامل ہیں۔ یہ سبھی کرناٹک کے رہنے والے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت شریاس (13)، روی چندر (40)، ان کی اہلیہ جےالکشمی (39)، راجیش (45)، سمت (40)، آدرش اور پوجا کے نام سے ہوئی ہے۔