اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا پھیلاؤ کےلیے تبلیغی اجتماع ذمہ دار؟

بعض میڈیا کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاو کےلیے تبلیغی جماعت کو ذمہ دار قرار دیئے جانے کے بعد سے ملک بھر میں نفرتوں پر مبنی واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

3 kerala public service commission staff to face probe over question on Tablighi
کورونا پھیلاؤ کےلیے تبلیغی اجتماع ذمہ دار؟

By

Published : May 12, 2020, 3:55 PM IST

ریاست کیرالا میں سرکاری نوکریوں کےلیے مسابقتی امتحانات منعقد کرنے والا ادارہ ’کیرالا پبلک سرویس کمیشن‘ کے تین اہم ارکان کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہے جبکہ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے امتحانی پرچہ کے ایک سوال میں تبلیغی جماعت کو کورونا کےلیے ذمہ دار قراردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کمیشن کی جانب سے جاری ایک بلٹین جس میں طلبہ کو امتحانات کےلیے تیار کیا جاتا ہے اور امتحانت کی تیاری سے متعلق سوالات پوچھے جاتے ہیں جو اکثر عام معلومات پر مبنی ہوتے ہیں اور یہ پرچہ عام لوگوں کےلیے دستیاب رہتا ہے۔

اس پرچہ میں ایک سوال کیا گیا جس میں ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤں کےلیے ماہ مارچ میں منعقدہ دہلی کے اجتماع کو ہی ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

پرچہ کی اشاعت کے بعد کئی گوشوں سے تنقیدیں کی گئی جس پر ریاستی حکومت نے محکمہ جاتی تحقیقات کا حکم دیا۔

تحقیقات میں پی ایس سی کے تین ملازمین کو اس سوالکےلیے ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ یہ بلٹین پی ایس سی کا سرکاری پرچہ ہوتا ہے۔

تحقیقات کے بعد تینوں ملازمین کو بلٹین کے سکشن سے ہٹادیا گیا جبکہ اس سلسلہ میں مزید کاروائی کی توقع کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details