مرکز کے زیر انتظام علاقہ پڈو چیری میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 251 نئے کیسز سامنے آئے اور تین افراد کی موت ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق پڈو چیری میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1،14،847 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 1723 ہوگئی ہے۔ اس دوران 8،414 افراد کے نمونے لئے گئے اور ان میں سے 251 افراد پازیٹو پائے گئے۔
پڈوچیری علاقہ میں کورونا کے 200، کرائیکل میں 31 اور یانم میں آٹھ اور ماہے علاقہ میں کورونا کے 12 کیسز سامنے آئے۔