گذشتہ دنوں کٹھوعہ میڈیکل کالج میں تقرر 47 کانٹریکچول جونیئر اسٹاف نرس کو اچانک برخواست کئے جانے کے بعد آج جونیئر اسٹاف نے سرکاری میڈیکل کالج کے گیٹ کے سامنے دھرنا دیا اور مظاہرہ کیا۔
مظاہرہ شروع ہونے کے کچھ دیر بعد ہی وہاں پولیس پہنچ گئی۔ پولیس نے انہیں کورونا وائرس کا حوالہ دیتے ہوئے موجودہ حالات کے پیش نظر وہاں سے اٹھنے کے لئے کہا، جس کے بعد جونیئر اسٹاف کو وہاں سے ہٹایا گیا۔
جونیئر اسٹاف نرسوں کا کہنا ہےکہ بغیر کسی نوٹیفکیشن کے انہیں برخواست کر دیا گیا ہے۔