کٹھوعہ:کٹھوعہ ضلع کے بنی علاقے میں شدید بارش کی وجہ سے دو مکانات گرنے سے سات افراد کی موت ہو گئی اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بنی کے سرجن موڑہ ارود بلاک میں مشتاق احمد اور عبدالقیوم کے دو مکان شدید بارش کی وجہ سے گر گئے۔ انہوں نے بتایا کہ بچوں سمیت آٹھ افراد ان مکانوں کے نیچے دب گئے اور ایک شخص محمد عارف ولد عبدالقیوم کی لاش اب تک پولیس اور مقامی رضاکاروں سمیت ریسکیورز نے نکالی ہے۔ ایس ایس پی کٹھوعہ شیودیپ سنگھ جموال نے ملبے سے ایک لاش برآمد ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بڑے پیمانے پر راحت اور بچاؤ آپریشن جاری ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے تو انہوں نے اس بات کا جواب نہیں دیا۔
Houses Collapse in Kathua کٹھوعہ میں بارش کے سبب دو مکانات منہدم، سات افراد ہلاک
جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے بنی علاقہ میں شدید بارش کے سبب دو مکانات گرنے سے سات افراد ہلاک ہوگئے جبکہ مزید ہلاکتوں کا اندیشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
ذرائع نے بتایا کہ کٹھوعہ ضلع میں بارش کے سبب دو مکانات منہدم ہوگئے ہیں، جس میں سات ہلاک جب کہ کئی زخمی ہوگئے۔ دریں اثنا، ایک خاتون جس کی شناخت نسیمہ بیگم زوجہ محمد رفیق کی مانڈھوٹہ تحصیل بنی کے طور پر ہوئی ہے، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاک ہو گئی۔ خاتون کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، ایک شخص شام لال ولد تارا چند جو بنی کی تحصیل بھولاری میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے دب گیا اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ ایس ڈی ایم بنی ستیش کمار نے بتایا کہ دو لاشیں نکالی گئی ہیں، ایک مکان کے ملبے سے اور دوسری خاتون کی مٹی کے تودے کے نیچے سے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر علاقوں سے سیلاب کی اطلاعات ہیں اور سرکاری ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔