جموں و کشمیر کے مرکزی خطے کی تمام سرحدوں کو سیل کردیا گیا ہے، جسمیں لکھن پور، جموں کشمیر کا داخلہ گیٹ لکھنپور، بسہولی کا اٹل سیتو پل اور بنی اور ہماچل پردیشن کی سرحد ہٹ ماسکا شامل ہے۔
صرف ضروری سامان لے جانے والی گاڑیوں کو ریاست میں داخلہ ملے گا اب صرف ضروری سامان لے جانے والی گاڑیوں کے علاوہ کسی بھی نجی گاڑی یا شخص کو جموں و کشمیر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
مذکورہ جانکاری کٹھوا کے تحصیلدار کپل کانت کھجوریا نے لکھنپور میں دی۔
کپل کانت کھجوریا نے بتایا کہ تمام سرحدوں کو سیل کر دیا گیا ہے تاکہ کسی کا بھی داخلہ ممکن نہ ہو ۔
جموں و کشمیر کی تمام سرحد سیل صرف ضروری سامان لے جانے والی گاڑیوں کو ہی جموں و کشمیر میں داخلہ مل سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ باہر کے جو مزدور جموں کشمیر میں مقیم ہیں ان کے کھانے اور رہنے کا نظم بھی کیا جا رہا ہے، تاکہ وہ اپنی ریاست جانے کی کوشش نہ کریں اور انہیں باہر جانے کی اجازت بھی نہیں ہے۔