اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: چیف سکریٹری کا دورہ - کٹھوا

ریاست میں باہری لوگوں کے داخل نہ ہونے کے متعلق ڈی سی کو دی ہدایت دی گئی ہے۔

ہدایت۔
ہدایت۔

By

Published : Mar 26, 2020, 6:30 PM IST

جموں و کشمیر میں لکھنپور کے راستے باہری ریاستوں سے لوگوں کا داخلہ جاری ہے، جسے دیکھتے ہوئے آج ریاست کے چیف سکریٹری بی وی سوبرامنیم نے لکھنپور جا کر اس کا معاینہ کیا۔

ریاست میں باہری لوگوں کے داخل نہ ہونے کے متعلق ڈی سی کو دی ہدایت

معائنہ کے بعد بی وی سوبرامنیم نے سخت الفاظ میں کٹھوعہ کے ڈی سی او پی بھگت کو ہدایت دی ہے کہ کوئی بھی دوسری ریاست کا شخص جموں و کشمیر میں داخل نہ ہو سکے اور اگر کوئی داخل ہوتا ہے تو اس کی ذمہ داری کٹھوعہ کے ڈی سی او پی بھگت پر عائد ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں داخل ہونے کے لئے صرف ایک راستہ لکھنپور کا ہی ہے، جو ڈی سی کٹھوعہ کے تحت آتا ہے۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ کسی بھی حالت میں ہمیں ریاست کو کورونا سے محفوظ رکھنا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details