کٹھوعہ میں کانگریس پارٹی کے ذریعہ کنونشن کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں کانگریس کے کارکنان نے حصہ لیا۔ خاص طور پر ریاستی انچارج رجنی پاٹل، ریاستی صدر جی اے میر، سابق وزیر رمن بھلا کے ساتھ ساتھ سابق ایم ایل سی بلبیر ٹھاکر بھی موجود تھے۔
کٹھوعہ میں یک روزہ کانگریس کنونشن - کھٹوعہ
جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں کانگریس پارٹی کے ذریعہ یک روزہ کنونشن کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں کانگریسی کارکنان نے حصہ لیا۔
کھٹوعہ میں ایک روزہ کانگریس کنونشن
جی اے میر نے کہا کہ کانگریس کے کارکنان کو اپنی ذمہ داریوں کی طرف راغب ہونا چاہئے کیونکہ پچھلے کچھ دنوں میں وہ سست ہو چکے تھے۔
اس کے ساتھ ہی ریاست کے انچارج رانی پاٹل نے اس تشویش کا اظہار کیا کہ ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے۔ نوجوانوں کو ملازمت سے محروم کیا جارہا ہے۔ ان کی اگلی لڑائی ان امور پر ہوگی۔