بنگلور: سالیڈیریٹی یوتھ موومنٹ کرناٹک کے صدر لبید شافی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ بے روزگاری کسی چیلینج سے کم نہیں جس سے نمٹنے کے لیے حکومتوں کو مثبت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
نوجوان اپنے مسائل کے حل کے لیے اٹھ کھڑے ہوں، لبید شافی لبید شافی نے حال ہی میں منظر عام پر آنے والی سینٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکنامی کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں بے روزگاری کی شرح میں بھاری اضافہ دیکھا گیا ہے جو کہ افسوسناک ہے۔ حکومتوں کی جانب سے روزگار کے وعدے تو کیے جاتے ہیں لیکن وہ کبھی عملی میدان میں نظر نہیں آتے وہ صرف کاغذ پر ہی رہ جاتے ہیں۔ Solidarity Youth Movement
لبید شافی نے کہا کہ سالیڑیریٹی یوتھ موومنٹ کی جانب سے عوام و نوجوانوں کے مسائل کے حل کے تئیں نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنے کی منظم کوششیں کی جارہی ہیں تاکہ وہ حکومتوں کی جانب سے کیے گئے وعدوں اور اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کریں۔ Solidarity Youth Movement
لبید شافی نے بتایا کہ اس مقصد کے تئیں نوجوانوں کو آمادہ کیا جائے کہ وہ اپنے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کریں، سالیڑیریٹی یوتھ موومنٹ کی جانب سے اسی مہینے 18 دسمبر کو ایک ریاستی سطح کی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے تاکہ مسلم نوجوان منظم ہوں اور ملک و ملت کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔
یہ بھی پڑھیں : Agniveer Camp In Bidar نوجوانوں کے ملک کی خدمت کے لئے جوش و جذبہ کو سلام