ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ کی رنگ روڈ، ہومناباد، بنگلور فنکشن ہال سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان ہیں۔
سڑک حادثے میں نوجوان ہلاک، عوام سڑک کی خستہ حالی سے پریشان اس وقت رنگ روڈ سے گزرنا اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے کے برابر ہے۔ اس سڑک سے کئی موٹر سائیکل، کار، لاریوں کی گزر ہوتی ہے، ہمیشہ یہ سڑک پر ٹریفک رہتا ہے۔ اس پر بڑے بڑے گڈھے تک دکھائی دے رہے ہیں، یہاں پر دن میں متعدد حادثات پیش آتے ہیں۔ آج بھی ایک 21 سالہ پون نامی نوجوان کی لاری سے ٹکرا کر حادثے میں موت ہوئی ہے۔
سڑک حادثے میں نوجوان ہلاک، عوام سڑک کی خستہ حالی سے پریشان عوام نے بتایا کہ کئی سالوں سے یہ سڑک خستہ حالی کا شکار ہے، کئی مرتبہ یہاں ایم پی، ایم یل اے کو اس طرف توجہ دلانے کے باوجود بھی اس سڑک کی تعمیر کا کام نہیں کیاگیا، اس سڑک میں بڑے بڑے گڈھے بھی ہیں۔
سڑک حادثے میں نوجوان ہلاک، عوام سڑک کی خستہ حالی سے پریشان رات میں اس سڑک سے گزرنے والوں کی حالت کیا ہوگی اس کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ مقامی رہنما اس کی طرف توجہ دیں اور سڑک کو جلد از جلد بنوائیں۔