اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک: یدیورپا آج اپنی اکثریت ثابت کریں گے - بنگلور

ریاست کرناٹک کے نومنتخب وزیراعلیٰ بی ایس یدی یورپا آج اسمبلی میں اپنا اکثریت ثابت کریں گے۔

B S yeddyurappa

By

Published : Jul 29, 2019, 9:42 AM IST

Updated : Jul 29, 2019, 9:58 AM IST

ریاست کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا نے بینگلورو میں ایک پارٹی اجلاس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ' وہ 'کانفیڈینس موشن' یعنی تحریک اعتماد کے لیے سوموار کو اسمبلی جائیں گے۔

بی ایس ید یورپا کا کہنا ہے کہ 'اس ضمن میں کانگریس اور جے ڈی ایس بھی ہمارا ساتھ دیں گے'۔

واضح رہے کہ گذشتہ دیر رات ہوٹل چیرڈ میں بی جے پی کے تمام رکن اسمبلی کی میٹنگ ہوئی تھی۔ اس میٹنگ کی صدارت وزیر اعلیٰ بی ایس یدیورپا نے کی تھی۔

میٹنگ کے بارے میں تفصیلی جانکاری دیتے ہوئے یونٹ سکریٹری روی کمار نے کہا کہ 'پارٹی کے 105 رکن اسمبلی کے علاوہ 2 آزاد رکن اسمبلی ہمارے ساتھ ہیں، ہمیں پوری طرح سےاعتماد ہے کہ ہم اسمبلی میں اپنی اکثریت کو ثابت کریں گے'۔

ان کا کہنا ہے کہ: ' تمام مدعوں پر بات کی جائے گی اور اس کے ساتھ پارٹی اپنی اکثریت کا ثبوت پیش کرے گی۔ حکومت جے ڈی ایس اور کانگریس سے معاشی بل کو منظور کرنے کی اپیل کریں گی'۔

اس سے قبل اسپیکر کے آر رمیش نے 14 رکن اسمبلی کو نااہل قراردے دیا تھا، ان رکن اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد کی خلاف ورزی کی تھی۔

تحریک اعتماد کو دیکھتے ہوئے کرناٹک پولیس کمشنر آلوک کمار نے ودھانہ سودا کے ارد گرد 4 کلو میٹر کے دائرہ میں دفعہ 144 نافذ کر دیا ہے۔

Last Updated : Jul 29, 2019, 9:58 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details