ریاست کرناٹک میں گذشتہ ایک سال سے قیادت کی تبدیلی کی افواہیں گشت کررہی تھیں۔ بی جے پی رہنما اور ریاست کے وزیر اعلیٰ یدورپا سے جب بھی اس معاملہ کے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دینے سے انکار کر دیا۔
اس کے علاوہ انہیں یقین کامل تھا کہ وہ اپنی میعاد کی تکمیل کر کے وزیراعلی کے عہدہ سے سبکدوش ہوسکتے ہیں۔
یدورپا ریاست کے وزیر اعلی کے طور پر بہتر سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔ جب کہ حال ہی میں بی جے پی کے ریاستی انچارج ارون سنگھ نے قیادت کی تبدیلی کے پیش نظر ریاست کا دورہ کیا تھا۔
انہوں نے واضح کیا تھا کہ قیادت کی تبدیلی کا کوئی سوال ہی نہیں ہے۔ وزیر اعلی یدورپا کے دہلی دورہ کے فوراً بعد استففیٰ دینے کی خبر عام ہوگئی ہے۔