اردو

urdu

ETV Bharat / state

یتیم خانہ کی رکنیت کے لیے انتخابات

ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں فلاحی ادارہ یتیم خانہ انجمن انصار الصفہ سنی کی رکنیت کے لیے انتخابات عمل میں آئے۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Jun 30, 2019, 7:36 PM IST

Updated : Jun 30, 2019, 7:44 PM IST

یہ ایک فلاحی ادارہ ہے جہاں یتیم بچوں کی تعلیم کا نظم و نسق ہوتا ہے۔

اس ادارے کی رکنیت کے لیے تین برس پورے ہونے پر انتخابات ہوتے ہیں۔

منتخب کردہ ارکان ادارے کے لیے صدر، نائب صدر ، جرنل سیکریٹری، سکریٹری اور خاذن کا انتخاب کرتے ہیں۔

متعلقہ ویڈیو

پھر یہ انتخاب کردہ افراد ادارہ یتیم خانہ انجمن انصار الصفہ کو تین برس تک چلاتے ہیں۔

رواں برس تین برس کے معیاد ختم ہونے کے بعد یتیم خانہ کے لیے انتخابات الیکشن اسسٹنٹ آفیسر نذیر احمد اور پرویز کے نگرانی میں انجام پائے۔

یتیم خانہ کے 1452 ارکان کو ووٹنگ میں شامل ہونا تھا مگر 1121 افراد نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔انتخابات کے نتائج کا اعلان رات میں کیا جائے گا۔

صبح 9 بجے سے لیکر دوپہر 3 بجےتک ووٹنگ ہوئی۔ 24 افراد نے امیدواری میں حصہ لیا ہے۔ جب کہ کمیٹی کے لیے 9 افراد کومنتخب کرنا ہوگا۔ ووٹنگ کے لیے پانچ ووٹنگ بوتھ قائم کی گئی۔

انتخابات کے موقع پر رکن پارلیمان کنیز فاطمہ قمر الاسلام نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
یہ ادارہ یتیم بچوں کو ہے، اس لیے نومنتخب ارکان کی یہ ذمہ داری ہوگی کہ وہ یتمیوں کو ان کا حق دلائیں۔

یہ یتیم خانہ گذشتہ 100 برس سے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے، اس کا قیام سنہ 1919 میں عمل میں آیا تھا، اس وقت سے یہ مسلسل یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے کام کر رہا ہے۔

Last Updated : Jun 30, 2019, 7:44 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details