اردو

urdu

ETV Bharat / state

یادگیر: حضرت سید شاہ یعقوب بخاری قادریؒ کا 559واں سالانہ عرس - یادگیر کی خبریں

کرناٹک کے ضلع یادگیر میں حضرت سید شاہ یعقوب بخاری قادریؒ کا 559واں سالانہ عرس شریف نہایت سادگی کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

حضرت سید شاہ یعقوب بخاری قادریؒ کا 559 واں سالانہ عرس
حضرت سید شاہ یعقوب بخاری قادریؒ کا 559 واں سالانہ عرس

By

Published : Oct 23, 2021, 5:21 PM IST

غلام جیلانی افغان صدر درگاہ انتظامی کمیٹی نے بتایا کہ حضرت سیدشاہ یعقوب بخاری قادریؒ کا سالانہ عرس شریف نہایت سادگی کے ساتھ منایا جائے گا۔ 22 اکتوبر کو صندل مبارک بعد نماز عشاء بمقام درگاہ حضرت محبوب سبحانی سے برآمد ہوکر درگاہ شریف پہنچے گا۔

حضرت سید شاہ یعقوب بخاری قادریؒ کا 559 واں سالانہ عرس

23 اکتوبر کو جشنِ چراغاں بعد نماز مغرب غلاف مبارک و چادر گل پیش کیے جائیں گے۔ سلام و فاتحہ ہوگی۔ 24 اکتوبر کو بعد نماز فجر قرآن خوانی درود سلام و فاتحہ اور تقسیم تبرکات عمل میں آئیں گے۔

حضرت سید شاہ یعقوب بخاری قادریؒ کا 559 واں سالانہ عرس

انہوں نے کہا کہ کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے حکومت نے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی عائد کی ہے۔ تمام تقاریب عرس انتظامی کمیٹی و علمائے کرام کے ذریعہ انجام دی جائیں گی۔ لہٰذا تمام معتقدین سے گزارش ہے کہ صندل اور عرس کے دنوں میں اپنے گھروں میں ہی فاتحہ خوانی کریں۔

حضرت سید شاہ یعقوب بخاری قادریؒ کا 559 واں سالانہ عرس

ABOUT THE AUTHOR

...view details