کرناٹک کے ضلع یادگیر کے پریس کلب میں سوشل یونٹی سنٹر آف انڈیا یادگیر کے آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر سوم شیکھر نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوشلسٹ یونیٹی سنٹر آف انڈیا شاخ یادگیر کی جانب سے 15 جون بروز منگل کو ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔
سوشلسٹ یونٹی سنٹر آف انڈیا کا 15 جون کو احتجاج
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تخفیف اور مہاتما گاندھی روزگار یوجنا کے تحت سال بھر روزگار فراہم کرنے کے مطالبہ پر یادگیر میں سوشلسٹ یونیٹی سنٹر آف انڈیا شاخ یادگیر کی جانب سے 15 جون کو پوری ریاست میں احتجاج کیا جائے گا۔
سوشلسٹ یونیٹی سنٹر آف انڈیا کا 15 جون کو احتجاج
اس کے علاوہ اس احتجاج کے ذریعہ یہ مطالبہ کیا جائے گا حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمت کو کم کرے اور مہاتما گاندھی روزگار یوجنا کے تحت لوگوں کو سال بھر کا کام دیا جائے۔ان تمام مطالبات کو لے کر شہر کے منتخب نمائندوں کے دفاتر کے روبرو احتجاج کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت عوام کے مسائل کو لے کر غیر سنجیدہ ہے ریاستی حکومت صرف بیان بازی کر رہی ہے اور وہ عملی طور پر عوامی فلاحی کاموں سے کوسوں دور ہے۔