شرن گوڑا نے بجٹ 2021 کو پوری طرح ناکام بتایا۔ انہوں نے ریاستی بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں ضلع یادگیر کی ترقی کےلیے کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔
یادگیر: بجٹ 2021 پر شرن گوڑا کی تنقید انہوں نے کہا کہ یادگیر میں لاک ڈاؤن کے بعد بڑی تعداد میں نوجوانوں بیروزگار ہوئے ہیں لیکن بجٹ میں انہیں روزگار مہیا کرنے سے متعلق کچھ بھی اعلان نہیں کیا گیا جبکہ نوجوانوں نے بجٹ سے اچھی توقع وابستہ کی تھی۔
شرن گوڑا نے کہا کہ مرکز اور ریاست میں بی جے پی کی حکومت ہے اور توقع کی جارہی تھی کہ یہ ڈبل انجن کی حکومت میں ریاست کی ترقی کی گاڑی بڑی تیزی سے دوڑے گی لیکن ایسا نہیں ہوا اور لوگوں کو بجٹ سے مایوسی ملی۔
انہوں نے کہا کہ گرمٹکل اسمبلی حلقہ کے سیدا پور میں پانی کے 22 ٹینک تعمیر کرنے کےلیے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا گیا تھا لیکن ابھی تک اس سلسلہ میں کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ انہوں نے بی جے پی حکومت پر حلقہ کی ترقی کےلیے فنڈ مختص نہ کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے بجٹ کو ضابطہ کی کاروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بجٹ سے عام لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔