اردو

urdu

ETV Bharat / state

یادگیر جیل میں قیدیوں کا کورونا ویکسینیشن - یادگیر کی خبریں

ڈاکٹر ونیتا کی قیادت میں ڈاکٹرز اور محکمہ صحت کی ٹیم نے جیل کے جیلر راتھوڑ کی موجودگی میں قیدیوں کو کورونا ویکسین لگائی اور انھیں دوائی بھی دی گئی۔

یادگیر جیل میں قیدیوں کو کورونا ویکسین لگائی گئی
یادگیر جیل میں قیدیوں کو کورونا ویکسین لگائی گئی

By

Published : May 2, 2021, 11:37 AM IST

کرناٹک کے ضلع یادگیر میں کورونا ویکسین لگانے کا واحد مرکز سرکاری ہسپتال میں ہے۔ اس کے علاوہ ضلع انتظامیہ نے محکمہ صحت کے تعاون سے یادگیر جیل میں قیدیوں کو ویکسین لگانے کی سہولت مہیا کی۔

ڈاکٹر ونیتا کی قیادت میں ڈاکٹرز اور محکمہ صحت کی ٹیم نے جیل کے جیلر راتھوڑ کی موجودگی میں قیدیوں کو کورونا ویکسین لگائی اور انھیں دوائی بھی دی گئی۔

اس موقع پر ڈاکٹر ونیتا نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر چل رہی ہے۔ 'ہم تمام شہریوں کو چاہیے کہ وہ کورونا ویکسین لے اور اس سےخوف نہ کھائیں۔اور ہر کوئی ماسک لگا کر باہر نکلیں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھے۔'

ضلع یادگیر میں کورونا وائرس سے متاثر 266 معاملات سامنے آئے ہیں۔ جس کو ملا کر اب تک ضلع میں 14456 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

ہفتے کو ہوئے 88 ڈسچارج مریضوں کو ملا کر گیارہ ہزار نو سو بتیس افراد اب تک ڈسچارج ہونے کی اطلاع ہے۔ ابھی بھی شہر میں 2432 ایکٹیو کیس بتائے گئے ہیں۔ ہفتے کے روز کورونا سے پانچ لوگوں کی موت کو ملا کر اب تک ضلع میں 92 افراد اس وبا کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے ہیں۔

ضلع یادگیر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ اور محکمہ صحت پوری طرح متحرک ہے۔ شہر میں ریلوے اسٹیشن سرکاری ہسپتال میں لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب کروناویکسین بھی لگائی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details