اردو

urdu

ETV Bharat / state

Reaction On Raising Marriage Age for Women: حکومت لڑکیوں کی شادی کی عمر بڑھانے کے بجانے ان کی تعلیم اور تحفظ پر توجہ دے

یادگیر کے مدرسہ فیضان رشادی کے مہتمم مولانا سادات رشادی نے کہا کہ مرکزی حکومت لڑکیوں کی تحفظ اور تعلیم پر توجہ دینے کے بجائے لڑکیوں کی شادی کی عمر میں اضافہ کر رہی ہے۔ لڑکیوں کی شادی کی عمر 21 سال کرنا غیر شعوری عمل ہے۔ ‏Muslim Scholar Reaction on Raising Marriage Age for Women

حکومت لڑکیوں کی شادی کی عمر بڑھانے کے بجانے ان کی تعلیم اور تحفظ پر توجہ دے
حکومت لڑکیوں کی شادی کی عمر بڑھانے کے بجانے ان کی تعلیم اور تحفظ پر توجہ دے

By

Published : Dec 30, 2021, 11:07 AM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے مدرسہ فیضان رشادی کے مہتمم مولانا سادات رشادی نے مرکزی حکومت کی جانب سے لڑکیوں کی شادی کی عمر بڑھائے جانے پر ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کی۔ Yadgir Maulana Saadaat Rashadi Reaction on women Marriage Age انہوں نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت لڑکیوں کی شادی کی عمر بڑھانے کے بجائے لڑکیوں کی تعلیم اور ان کی تحفظ کی جانب توجہ دیتی تو بہتر ہوتا تھا۔ Indian Govt Focused on Girls Education and their Security

انہوں نے کہا کہ شرعی نقطہ نظر سے چند چیزوں کو فوری طور پر کرنے کا حکم دیا گیا ہے ان میں لڑکیوں کے بالغ ہونے کے بعد جلد شادی کرنے کا حکم بھی شامل ہے۔ لڑکیوں کی بھلائی کو مد نظر رکھتے ہوئے اسلام نے یہ احکام دیا ہے۔ Marriage Age for Girls in Islam

حکومت لڑکیوں کی شادی کی عمر بڑھانے کے بجانے ان کی تعلیم اور تحفظ پر توجہ دے


انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت کا تقاضا ہے کہ لڑکیوں کی حفاظت اور انہیں خود مختار بنایا جائے، انہیں اپنے پیروں پر کھڑا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وہ اپنی حفاظت خود کر سکیں انہیں اتنا مستحکم بنانا ہے لیکن حکومت اس جانب توجہ دینے کے بجائے لڑکیوں کی شادی کی عمر میں اضافہ کرکے لڑکیوں کا کیا بھلا کرنا چاہتی ہے یہ وہی جانتے ہیں۔ لیکن اسلام میں لڑکی کے بالغ ہوتے ہی جلد شادی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کی شادی کی عمر 21 سال کرنا غیر شعوری عمل ہے۔

مزید پڑھیں:Contradictions in the Age of Marriage of Girls: لڑکیوں کی شادی کی عمر میں تضاد

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details