ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے قاضی اور رابطہ ملت کمیٹی کے صدر امتیاز الدین صدیقی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں کہا کہ محرم الحرام اسلامی ہجری کیلنڈر کے مطابق سال کا پہلا مہینہ ہے-
انہوں نے کہا کہ قرآن مجید اور احادیث مبارکہ سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ شہادت اللہ تعالی کی عظیم نعمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ اسلام میں بہت سے شہداء کا ذکر ملتا ہے۔ جنہوں نے اعلا ء کلمتہ اللہ کی خاطر اپنی جان جان آفریں کے حوالہ کردی۔ مگر شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کو جو شہرت حاصل ہوئی کسی اور کی شہادت کو وہ مقام حاصل نہیں ہوا۔
ماہ محرم الحرام دیگر مہینوں کی مناسبت میں نہایت فضیلت اورعظمت والا مہینہ ہے۔ کیونکہ اسی ماہ کے 10 تاریخ کو حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت ہوئی۔