اردو

urdu

ETV Bharat / state

یادگیر: اسلامی طریقہ سے زندگی گذارنے کی مسلمانوں کو تلقین

حافظ و قاری مولانا عبدالسلیم رضوی خطیب و امام مسجد حقانی، یادگیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رجب کی 27 ویں شب اللہ تعالی نے نبی کریمﷺ کو بلا کر اپنا دیدار کروایا اور ایک نایاب تحفہ ’نماز‘ کا عطا کیا۔

Encouraging Muslims to Live the Islamic Way
اسلامی طریقہ سے زندگی گذارنے کی مسلمانوں کو تلقین

By

Published : Mar 11, 2021, 7:25 PM IST

مولانا عبدالسلیم نے کہا کہ معراج کی شب نبی کریمﷺ کی جانب سے اللہ کا دیدار کرنا آپﷺ کی معراج ہے جبکہ نماز کا تحفہ قبول کرنا مومن کی معراج ہے۔ انہوں نے امت مسلمہ سے اپنی زندگیوں کو اسلامی طریقے سے گزارنے کی تلقین کی۔

یادگیر: اسلامی طریقہ سے زندگی گذارنے کی مسلمانوں کو تلقین

مولانا نے کہا کہ مسلمان اپنے رات اور دن، اسلام کے بتائے ہوئے طریقہ سے گذاریں۔ کثرت سے قرآن مجید کی تلاوت کریں کیونکہ قرآن روز محشر ہماری سفارش کرے گا۔

آخر میں حافظ و قاری مولانا عبدا سلیم رضوی نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ’اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو دین کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی توفیق عطا کریں اور دونوں جہانوں میں کامیابی سے نوازے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details